اقلیتی اقامتی اسکولس سوسائیٹی میں 1445 تقررات کو منظوری

   

سوسائیٹی رکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ بھرتیاں ہونگی ۔ اندرون 15یوم اعلامیہ کی اجرائی متوقع
حیدرآباد۔22۔جون(سیاست نیوز) حکومت نے تلنگانہ مائینریٹیزریسڈینشل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس سوسائیٹی میں 1445 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دیدی ہے ان پر تلنگانہ ریسڈینشل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس رکروٹمنٹ بورڈ کے ذریعہ تقررات کئے جائیں گے۔ محکمہ اقلیتی بہبود سے جاری کردہ جی اوایم ایس نمبر 87 میں 1445 جائیدادوں پر بھرتی کو منظوری دی گئی ہے ۔ جن جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دی گئی ان میں اردو کی 170جائیدادیں ہیں جن پر تقررات کئے جائیں گے۔ اردو جائیدادوں میں ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس کی 120جائیدادیں ہیں جبکہ 50جونیئر لکچرر اردو کی جائیدادیں شامل ہیں۔ تلنگانہ میں اقلیتی اقامتی اسکولوں اور جونئیر کالجس میں 200 لائبریرین ‘ 127 اسٹاف نرس‘ 147 ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر ہندی‘ 55 ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر تلگو‘ 55 ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر سوشل‘ 76ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر سائنس‘86ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر میاتھس‘55 ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر انگلش‘12 فزیکل ایجوکیشن ٹیچر‘ 60 فزیکل ڈائرکٹرکے علاوہ 38 آرٹ ٹیچر‘ 53 جونیئر لکچرر انگلش‘ 58جونیئر لکچرر تلگو‘ 44 جونئیر لکچرر میاتھس‘33 جونیئر لکچرر بوٹنی ‘33 جونیئرلکچرس زوالوجی‘ 35 جونیئر لکچررس کیمسٹری‘ 34 جونیئر لکچررس فزیکس‘ 16جونیئر لکچررس سیوکس ‘ 19جونیئر لکچررس اکنامکس ‘ 19جونیئر لکچررس کامرس‘ 2جونیئر لکچررس جی ایف سی ‘ ووکیشنل ‘ 9جونیئر لکچررس ووکیشنل ایم ایل ٹی ‘ 2جونیئر لکچررسووکیشنل ایم پی ایچ ڈبلیو‘ 2جونیئر لکچررس ووکیشنل سی جی ٹی ‘ 2جونیئر لکچررس ووکیشنل ای ٹی‘ 1جونیئر لکچرر اے اینڈ ٹی ووکیشنل ‘ 1جونیئر لکچرر ٹی اینڈ ایچ اور ایک جونیئر لکچرر ووکیشنل سی ٹی شامل ہیں۔ سیکریٹری تلنگانہ مائینریٹیز ریسڈینشل ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس جناب ایم بی شفیع اللہ آئی ایف ایس نے بتایا کہ محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے ان جائیدادوں پر تقررات کی منظوری کے بعد اقامتی تعلیمی ادارہ جات سوسائیٹی رکروٹمنٹ بورڈ کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اقامتی اسکولوں و کالجس میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے مجاز بورڈ کا اجلاس جلد منعقد کیا جائیگا اور ان تقررات کے رہنمایانہ خطوط کی تیاری اور اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آئیگی ۔ ۔ جناب ایم بی شفیع اللہ نے بتایا کہ اندرون 15یوم ان پر تقررات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آسکتی ہے۔ م