اقلیتی اقامتی اسکولوں اور جونیئر کالجس میں داخلوں کی تاریخ میں 31 مئی تک توسیع

   

حیدرآباد: اقلیتی اقامتی اسکولوں جونیئر کالجس میں تعلیمی سال 2021-22 کیلئے داخلوں کی تاریخ میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ۔ سکریٹری تلنگانہ اقامتی اسکول سوسائٹی بی شفیع اللہ نے کہا کہ پانچویں تا آٹھویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر میں داخلہ کیلئے آن لائین درخواستوں کے ادخال میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے طلبہ اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ اس سہولت سے استفادہ کرکے موبائیل ایپ یا سوسائٹی کی ویب سائیٹ پر آن لائین درخواستیں داخل کریں۔ کسی انٹرنیٹ سنٹر یا اقامتی اسکول و جونیئر کالج پہنچ کر آن لائین درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ تفصیلات کیلئے سوسائٹی ویب سائیٹ کے علاوہ متعلقہ ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر ، اسکول اور جونیئر کالجس کے پرنسپلس سے ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔ سوسائٹی کے ہیڈ آفس یا ہیلپ لائین نمبر 040-23437909 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے ۔