بچوں کو داخلہ دلوانے سرپرستوں کو مشورہ، ڈسٹرکٹ میناریٹی آفیسر عبدالندیم قدوس کا سیاست نیوز کو انٹرویو
کاغذ نگر 26 مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے مائنارٹی اسکیمات سے ہر کوئی استفادہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ مائنارٹی ویلفیئر افیسر عبدالندیم قدوسی نے سیاست ڈسٹرکٹ اسٹاف رپورٹر محمد عبدالجمیل کو خصوصی ملاقات اور انٹرویو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت مسلم اقلیتوں کے علاوہ مائنارٹی طبقے کے فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کوشاں ہیں۔ خصوصی طور پر مسلم اقلیتوں اور مائنارٹی طبقے میں تعلیم کو پروان چڑھانے کی خاطر تلنگانہ مائنارٹی ریزیڈنشل اسکولوں میں کئی سہولتیں فراہم کر رہی ہے، تاکہ مائنارٹی طبقے میں تعلیمی قابلت میں اضافہ کرتے ہوئے ناخواندگی کی کوشش کی جا رہی ہے، اس لیے ضلع میں موجود چار تلنگانہ مائنارٹی ریزیڈنشیل اسکولوں میں دو گرلز اور دو بوائز ہیں، ان چار اسکولوں میں ریاست تلنگانہ حکومت کی جانب سے بچوں کو تعلیمی سہولت اور کھانے پینے کے علاوہ رہائشی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہے، اس لیے تلنگانہ مائنارٹی ریزیڈینشل اسکولوں بچوں کو داخلہ دلواتے ہوئے تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کا والدین کو مشورہ دیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پسماندہ اور بی پی ایل مائنارٹی طبقے کے خواتین کے لیے حلقہ اصف اباد کو 275 اور حلقہ اسمبلی سرپور ٹاؤن کو 275 سلائی مشینوں کی منظوری عمل میں آ چکی ہے، اس کے علاوہ سرکاری اسکیم کے تحت ضلع کے اقلیتی بی سی طبقے اور فقیر کمیونٹی کے لوگوں کے لیے 5 ای بائک کی منظوری ہو چکی ہے۔ بہت جلد سلائی مشینوں اور ای بائیک کو ریاستی حکومت اور انچارج منسٹر کی جانب سے گرین سگنل اور منظوری ملنے کے بعد مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی منظوری کے بعد بہت جلد ضلع کہ بے روزگار مائنارٹیز نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے خود مختار اور روزگار فراہم کرنے کے لیے مختصر مدت کے کورسز اور تربیتی پروگراموں کا آغاز کرنے کا بھروسہ دیا۔ اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے مائنارٹی طبقے کی فلاح و بہبود کے اسکیمات سے استفادہ کے لیے ان لائن درخواستیں داخل کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ تفصیلی جانکاری کے لیے ڈسٹرکٹ مائنرٹی ویلفیئر آفس سے صبح 10 بجے تا شام پانچ بجے ربط پیدا کیا جا سکتاہے۔