اقلیتی اقامتی جونئیر کالج مٹ پلی کے شاندار نتائج

   

مٹ پلی ۔ تلنگانہ اقلیتی انگلش میڈیم بوائز جونئیر کالج مٹ پلی سال اول کے شاندار تعلیمی نتائج 86 فیصد طلبہ کے منجملہ 24 طلبہ نے کامیابی حاصل کی ۔ جن میں بی پی سی سال اول کے طالب علم محمد عبدالنواز ولد عبدالمقیم 419/440 اور وی مہیش ایم پی سی سال اول کے طالب علم نے 430/470 نشانات کے ساتھ امتیازی کامیابی حاصل کئے ۔ جبکہ مضمون نباتات میں 60/60 کے حساب سے تین طلبہ حیاتیات میں 60/60 تین طلبہ فزکس میں 60/60 سات طلبہ کیمیاء میں 60/60 پانچ اور مضمون اردو میں متعلقہ تمام طلبہ صد فیصد کامیابی حاصل کرنے پر پرنسپل کے تروپتی کالج کوآرڈینیٹر وی مہیندر کالج اے سی سی بی بھومیشور نعیم النساء و بیگم سندھیارانی ششی بھوشن ، سائی گوڑ ، شرت چندرہ ، وجئے کمار ، راکیش وشوا تیجہ ، عالیہ نصرت شراون کمار ، یادگیری گنپتی نریندر ، محمد عبدالعزیز محمد ریاض حسین محمد سراج الدین ، ایس شیلاجہ ، سویتا ، بھارتی ، فرزانہ خانم ، عبدالمجید ، نوین ، ڈاکٹر سرینواس ، محمد مختار ، عبدالمقیم ، محمد امین الدین ، محمد مزمل ، عبدالعزیز اور دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اولیاء سے اپنی خوشی و مسرت کا اظہار کیا ۔