اردو کی111 جائیدادیں شامل،ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر دفاتر میں درخواستیں
حیدرآباد۔6 ۔اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول سوسائٹی کے تحت 111 اقامتی جونیئر کالجس میں 840جونیئر لکچررکے تقررات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کو پوسٹ گریجویٹ رہنا ضروری ہے ۔ یو جی سی سے مسلمہ کسی اور یونیورسٹی میں متعلقہ مضامین میں مساوی ڈگری حاصل ہونی چاہئے ۔ امیدواروں کے نشانات 50 فیصد سے کم نہ ہو۔ امیدواروں کو انٹرمیڈیٹ فرسٹ اور سکنڈ ایئر کے طلبہ کو تعلیم کا کم از کم 3 سالہ تجربہ ہونا چاہئے ۔ تعلیمی قابلیت کے علاوہ امیدوار کی عمر 18 تا 44 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ امیدواروں کو اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کے دفتر میں درخواستیں داخل کرنی ہوگی ۔ حیدرآباد کے امیدوار حج ہاؤز نامپلی میں واقع ڈسٹرکٹ میناریٹی ویلفیر آفیسر کے دفتر میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ریٹرن ٹسٹ اور شخصی انٹرویو میں امیدوار کی جانب سے حاصل کردہ نشانات کی بنیاد پر سلیکشن رہے گا ۔ ریٹرن ٹسٹ 23 اگست کو مقرر ہے۔ ریٹرن ٹسٹ کے نشانات 100 رکھے گئے ہیں جبکہ انٹرویو کے نشانات 50 ہیں۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 27 ہزار روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ 840 جائیداوں میں 441 جائیدادیں 35 گرلز جونیئر کالجس کی ہیں جبکہ باقی جائیدادیں 28 بوائز جونیئر کالجس میں ہیں۔ اردو ، انگلش اور تلگو مضامین کی فی کس 111 جائیدادیں ہیں۔ دیگر مضامین میں میاتھس 80 ، فزکس 63 ، کمیسٹری 63 ، باٹنی 63 ، زوالوجی 63 ، ہسٹری 31 ، اکنامکس 48 ، سیوکس 48 اور کامرس کی 48 جائیدادیں ہیں۔ گرلز کالجس میں صرف خاتون لکچررس کا تقرر کیا جائے گا۔