اقلیتی اقامتی جونیر کالج بارکس میں داخلے

   

آن لائن ادخال درخواست کی آخری تاریخ 15 مارچ مقرر
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اقلیتی اقامتی جونیر کالج ( بوائز ) بارکس حیدرآباد میں تعلیمی سال 2019 انٹر میڈیٹ سال اول میں داخلے بذریعہ انٹرنس ٹسٹ کے لیے آن لائن درخواست ادخال کی آخری تاریخ 15 مارچ مقرر ہے ۔ جب کہ انٹرنس ٹسٹ (تحریری ) 13 اپریل کو منعقد ہوگا ۔ مفت داخلے کے لیے ویب سائٹ tmreis.telangana.gov.in قائم کیا گیا ہے ۔ پرنسپل اقلیتی اقامتی جونیر کالج بارکس محترمہ صفیہ بیگم نے بتایا کہ ریاست بھر میں مینارٹیز جونیر کالجس میں انٹر میڈیٹ سال اول انٹرنس ٹسٹ کے لیے 15 مارچ تک مفت آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ کالج ہذا میں ایم پی سی 30 ، بی پی سی 30 اور سی ای سی 20 ( انگریزی میڈیم ) نشستیں موجود ہیں ۔ اور بطور زبان دوم ، اردو اور تلگو رہے گی ۔ داخلے کے لیے لازمی ہے کہ امیدوار مارچ 2019 میں ایس ایس سی کامیاب ہو ۔ کم از کم جی پی اے 6.0 اور مذکورہ انٹرنس ٹسٹ کے رینک پر داخلہ دیا جائے گا ۔ حکومت کی جانب سے تمام سہولتیں ، مفت قیام ، طعام اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی ۔ خواہش مند امیدوار مزید تفصیلات کے لیے پرنسپل سے راست یا فون نمبر 9866505614 ۔ 9985873464 پر ربط کریں ۔۔