یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ کے میناریٹی اقامتی جونئیر کالج میں انٹرمیڈیٹ سال اول کے نتائج صدفی صد رہے ۔ پرنسپال وینکٹ راملو نے مزید بتایا کہ لنگم پیٹ کا میناریٹی کالج جس کا یہ پہلا تعلیمی سال رہا ہے اور نتائج صد فی صد ہے ۔ کالج کے طالب علم شرت گوڑ نے بائی پی سی 450 نشانات حاصل کرتے ہوئے ٹاپر رہے ۔ 33 طلباء میں 29 طلباء درجہ اول سے کامیاب رہے اور باقی درجہ دوم اور سوم سے کامیاب رہے ۔ منڈل لنگم پیٹ گورنمنٹ جونئیر کالج سے بھی طالبات نے بہترین مظاہرہ کیا ہے۔ طالبہ اختر افشاں صدیقی نے بائی پی سی سے سال اول میں 408 نشانات حاصل کئے اور اختر ذیشان صدیقی نے ایم پی سی سال دوم میں 910 نشانات حاصل کرتے ہوئے بہترین مظاہرہ کیا ہے ۔
یلاریڈی میں پان شاپ پر سرقہ کی واردات
یلاریڈی ۔ مستقر کے قدیم پٹرول بنک کے روبرو موجود ابرار پان شاپ میں رات دیر گئے سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ جس میں 40 ہزار روپئے مالیتی سامان کا سارقوں نے سرقہ کرلیا ہے ۔ سرقہ کی شکایت مالک پان شاپ عقیل ا حمد نے پولیس کے ساتھ سی سی کیمروں کی مدد سے ایک سارق کو حراست میں لیتے ہوئے پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔