پداپلی: محمد استقام الدین سینئر اسسٹنٹ و ڈپٹی وارڈن اقلیتی اقامتی اسکول پداپلی (کریم نگر برائے طلبہ ) کی اطلاع کے بموجب صدر مدرس چندرا موہن پورانڈلہ اقلیتی اقامتی اسکول برائے طلبہ نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ اقلیتی اقامتی اسکول برائے طلبہ واقع مخدوم پور ووکیشنل کالیج کیلئے اپ گریڈ ہوا ہے جس میں کنسٹرکشن ٹکنالوجی (سی ٹی) اور ٹوریزم اور ہاسپٹالٹی مینجمنٹ (ٹی ہیچ ایم) دو سالہ ووکیشنل کورسس رکھے گئے ہیں۔ اس قیمتی موقع سے خواہش مند طلبہ سے استفادہ کی خواہش کی ہے جہاں مفت میں تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ بہترین رہائشی انتظامات موجود ہیں۔ اولیائے طلبہ سے درخواست کی ہے کہ اپنے بچوں کے بہترین مستقبل کیلئے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔ داخلے جاری ہیں مزید معلومات کے لئے 7995057914,9642343786پر رابطہ کریں۔
مسافرین کو سہولت فراہم کرنے ڈرائیورس، کنٹراکٹرس کو ہدایت
بودھن: بودھن آر ٹی سی بس ڈپو منیجر ایل رمنا نے سیاست نیوز بودھن سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈائون کے مکمل برخواست ہوجانے کے بعد بودھن بس ڈپو میں موجود جملہ 66 میں سے روزانہ 63 بسیں چلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے کوئی بھی بس ایکسپریس ہو یا آرڈینری جہاں کہیں راستے میں مسافر نظر آئے انہیں بس میں سوار کرلینے کی بس ڈرائیورس کو کنڈاکٹروں کو ہدایت دی گئی۔ عام دنوں میں کارپوریشن و خانگی جملہ 105 بسیں بودھن ڈپو سے چلائی جاتی تھی۔ فی الفور صرف کارپوریشن کی بسیں ہی چلائی جارہی ہیں۔
ڈی ایم بودھن بس ڈپو نے بتایا کہ کل 22 جون سے بودھن بس ڈپو کی بسیں پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کو بھی چلائی جائیں گی۔