اقلیتی بہبود کا ریکارڈ اسسٹنٹ معطل

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :8؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے بغیر اجازت طویل وقت تک غیر حاضر رہنے والے محکمہ اقلیتی بہبود کے ریکارڈ اسسٹنٹ ذاکر خان کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے اقلیتی بہبود کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور ناگارام میناریٹی ہاسٹل میں کام کرنے والے ذاکر خان 80 روز سے بغیر اجازت غیر حاضر رہنے کی شکایت وصول ہونے پر فوری ڈی آر او کو احکامات جاری کرتے ہوئے معطل کرنے کے احکامات جاری کرنے کی ہدایت دی ۔ اسی طرح ضلع کلکٹر نے آج سرکنڈہ منڈل کے پدا والگوٹ کے ولیج سکریٹری گنگادھر اور اسسٹنٹ نوین کو بھی معطل کے علاوہ دیہی سرپنچ کو میموجاری کرنے کی ہدایت دی ۔ پلے پرگتی کے کاموں کی انجام دہی میں لاپرواہی برتنے پر ضلع کلکٹر نے فوری طور پر اقدامات کئے۔