اقلیتی طلبہ کیلئے ایڈ سیٹ ، سماجی علوم کی آن لائین کوچنگ

   

اردو میڈیم طلبہ سے استفادہ کرنے پروفیسر ایس اے شکور کی اپیل
حیدرآباد: مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات
(CEDM)
عثمانیہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایڈ۔سیٹ ، سماجی علوم اردو میڈیم امتحان میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدواروں کیلئے آن لائین مفت کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ڈائرکٹر سی ای ڈی ایم پروفیسر ایس اے شکور نے آن لائین کوچنگ کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی امیدوار باصلاحیت ہونے کے باوجود محض مناسب رہنمائی کی کمی کی وجہ سے بہتر رینک حاصل کرنے سے محروم ہوجاتے ہیں ۔ سی ای ڈی ایم کی جانب سے ہر سال مختلف ، مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ نہ صرف حیدرآباد بلکہ اضلاع میں مراکز قائم کئے جاتے ہیں ۔ کورونا کے حالات کے پیش نظر آن لائین کوچنگ کے اہتمام کا فیصلہ کیا گیا ۔ جاریہ سال صرف ایڈ سیٹ اردو میڈیم سماجی علوم مضمون کے امیدواروں کے لئے آن لائین کوچنگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مطالعاتی مواد ، ویڈیو لکچرس اور تمثیلی امتحان کے پرچہ جات فراہم کئے جائیں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور کا یاساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں اور اپنے طلبہ کی زندگی میں انقلاب کے نقیب ہیں ۔ سی ای ڈی ایم کی جانب سے ایم سیٹ ، نیٹ اور آئی سیٹ کی مفت آن لائین کوچنگ فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے اقلیدی امیدواروں سے خواہش کی کہ 10 ستمبر سے ویب سائیٹ
tscedm.com
پر اپنا نام رجسٹر کروائیں اور کوچنگ سے استفادہ کریں۔ واضح رہے کہ ایڈ سیٹ ، سماجی علوم امتحان یکم اکتوبر کو مقرر ہے۔