نیویارک : اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے درمیان ملاقات میں “یوکرین کے جنگ سے متاثرہ علاقوں سے عالمی منڈیوں کے لئے اناج کی برآمد کے طریقوں” پر بات چیت کی گئی۔اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل دفتر کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ترکی کے صدر رجب طیب اردغان اور جنرل سیکرٹری انرونیو گٹرس نے سوموار کے دن ٹیلی فونک ملاقات کی”۔انہوں نے کہا ہے کہ “مذاکرات میں اناج اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کے اناج کی گلوبل منڈیوں تک رسائی کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ مذاکرات نہایت سرعت سے جاری ہیں لیکن کب تک جاری رہیں گے اس بارے میں، میں کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا”۔سواضح رہے کہ یوکرین پر قبضے سے باز نہ آنے پر مغربی ممالک نے ماسکو انتظامیہ پر سخت اقتصادی پابندیوں کا فیصلہ کیا تھا۔روس کے 24 فروری سے یوکرین پر جاری حملوں کی وجہ سے مال بردار بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں جس کے نتیجے میں دنیا کے متعدد ممالک میں اناج کے بحران کا سامنا ہے۔