خرطوم: سوڈان حکومت نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ ملک میں اپنے سیاسی مشن کو فوری طورپر ختم کرے۔ سوڈان کے وزیر خارجہ نے عالمی ادارے کے سربراہ کے نام خط میں کہا ہے کہ مشن کی مقاصد کے حصول کے حوالے سے کارکردگی “مایوس کن” رہی ہے۔سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ علی صادق نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش کو جمعرات کے روز لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ ان کے ملک میں اپنے مقاصد کے حصول کے سلسلے میں اقو ام متحدہ کے سیاسی مشن یو این آئی ٹی اے ایم ایس کی کارکردگی”مایوس کن”رہی ہے۔علی صادق کے اس خط، کو جسے خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور ڈی پی اے نے دیکھا ہے، میں لکھا ہے کہ حکومت سوڈان کی درخواست ہے کہ اقوام متحدہ UNITAMS مشن کو فوراً ختم کردے۔ اس کے ساتھ ہی ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ سوڈان کی حکومت سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی سکریٹریٹ کے ساتھ تعمیری طورپر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے۔