نیویارک: اقوام متحدہ نے افغانستان کی مستقل مندوب کی نشست کے لیے تیسر مرتبہ بھی درخواست مسترد کردی ہے۔اقوام متحدہ کی 9 رکنی ایکریڈیشن نے مستقل مندوب کی نشست کے لیے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی حکومت پہلے عالمی برادری سے خود کو تسلیم کروائے۔خیال رہے کہ طالبان حکومت نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دوحا میں اپنے نمائندے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کے طور پر نامزد کیا تھا۔
چین زلزلہ : اموات کی تعداد 131 تک پہنچ گئی
بیجنگ : چین کے صوبے گانسو میں کل 6.2 کی شدت سے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 131 تک پہنچ گئی ہے۔مقامی انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صوبہ گانسو میں 113اور ہمسایہ صوبے شنگھائی میں 18افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ چین زلزلہ مرکز CENC نے 18 دسمبر کو نصف شب سے ایک منٹ قبل 6.2 شدت کے زلزلے کا اعلان کیا تھا۔ زلزلے کا مرکز جیشیشان باوآن ڈونشیانگ اور سالار میں تھا۔زلزلے کی وجہ سے ہمسایہ علاقوں میں کثیر تعداد میں مکانات منہدم ہو گئے۔