اقوام متحدہ نے اپنی مراسلت میں پہلی مرتبہ اردو کا استعمال کیا

   

جنیوا : اقوام متحدہ نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیگر 6 سرکاری زبانوں کے ساتھ اردو میں بھی سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کی سال نو کی مبارکباد جاری کی ہے۔ دیگر زبانوں میں انگریزی، عربی، چینی، فرانسیسی، روسی اور اسپینی شامل ہیں۔ براعظم ہند میں اردو بولنے والوں نے اردو کے استعمال کیلئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے اظہارتشکر کیا۔