کابل : افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یواین اے ایم اے ) نے ملک کے جنوبی صوبے قندھار کے دارالحکومت قندھار کی ایک مسجد میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔یواین اے ایم اے نے ٹویٹر پر لکھا، “افغانستان میں دہشت گردی جاری ہے ۔ قندھار کی سب سے بڑی شیعہ مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ،مذہبی مقامات اور عبادت گزاروں کونشانہ بناکرکی گئی بربریت کی مذمت کرتا ہے ۔اس مہلک حملے میں کم ازکم چار حملہ آوروں کے شامل رہنے کی بات کہی جارہی ہے ۔