کیف ۔ اقوام متحدہ کے نیوکلیر ماہرین کی ایک ٹیم نے جمعرات کے روز یوکرین کے زاپوریڑیا جوہری پلانٹ کا سیفٹی اور سیکیورٹی کا اپنا پہلا دورہ مکمل کیا اس کے باوجود کہ تنصیب کے قریب روسی اور یوکرین فورسز کے درمیان لڑائی ہوئی۔ انسپکٹروں کی ایک 14 رکنی ٹیم کی قیادت کرنے والے نیوکلیر توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ادارہ یورپ کی سب سے بڑی جوہری تنصیب پر انسپکٹرز کی مسلسل موجودگی قائم کر رہا ہے ، لیکن انہو ں نے وہاں جو کچھ دیکھا اس کے بارے میں کوئی اندازہ پیش نہیں کیا۔ گروسی نے بتایا کہ صبح کے وقت وہاں فوجی سرگرمی بڑھ جانے کے باوجود اقوام متحدہ کے انسپکٹرز نیوکلیر تنصیب تک پہنچے۔ انہو ں نے کہا کہ معائنہ کارو ں کے وہاں پہنچنے سے قبل حملوں کے باعث پلانٹ کے ایک نیوکلیر ری ایکٹر کو بند کرنا پڑا۔ ہمیں ایک بہت اہم مشن مکمل کرنا ہے اور ہم پلانٹ میں سیکیورٹی اور سیفٹی کی صورتحال کا ایک فوری جائزہ شروع کر دیں گے۔