کیف: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے بعد اب یوکرینی دارالحکومت کییف پہنچ گئے ہیں۔ گوٹیرش یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے پہنچے ہیں۔ یہ ملاقات دارالحکومت سے باہر کسی نامعلوم مقام پر ہو رہی ہے۔ دو روز قبل گوٹیرش کی روسی صدر سے ملاقات میں ماریوپول کے ایک اسٹیل پلانٹ میں پھنسے لوگوں کے بحفاظت انخلاء پر اتفاق ہوا تھا۔ روسی فوج کے گھیرے میں آئے ہوئے اور تباہ شدہ آزوفسٹال اسٹیل پلانٹ کے نیچے بنکرز میں اندازوں کے مطابق ایک ہزار عام شہری اور دو ہزار یوکرینی فوجی پھنسے ہوئے ہیں۔