اقوام متحدہ کے پروگراموں کیلئے اپنے وعدوں کو یو اے ای پورا کرے

   

واشنگٹن۔14ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) سینیٹر کرس مرفی کی قیادت میں امریکہ کے سات سینیٹرز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زاید النہیان کو خط لکھ کر یمن میں انسانی بحران پر اقوام متحدہ کے پروگراموں کیلئے 75 کروڑ ڈالر کی امداد کے عزائم کو پورا کرنے کی اپیل کی ہے ۔امریکی سینیٹرز کے گروپ نے جمعہ کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ یو اے ای ایک بار پھر 2019 میں بھی اقوام متحدہ کی انسانی اپیل پر عطیہ دینے والے ممالک میں سے ایک ہے ، لیکن ہم فکر مند ہیں کہ یو اے ای نے ابھی تک کئے گئے 75 کروڑ ڈالر کی رقم کا صرف ایک حصہ ہی مہیا کرایا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ خطیر رقم کے بغیر یمن میں لاکھوں لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائیں گی۔