مالی : مغربی افریقی ملک مالی میں دھماکے سے اقومِ متحدہ (یو این) امن مشن کا ایک رکن ہلاک ہو گیا، واقعہ میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے مطابق دھماکہ مالی کے شمالی علاقے میں الجیریا کی سرحد کے قریب ہوا ہے۔دھماکہ کے نتیجہ میں یو این مشن کا رکن ہلاک جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔مالی میں اقوامِ متحدہ امن مشن کے نمائندے کا واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ حملہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ امن مشن کے اس عزم کو تقویت دیتا ہے کہ وہ مالی میں رہنے والے لوگوں کی امن اور استحکام کی جدوجہد میں مزید مدد کریں۔