الاسکا کے وسطی علاقہ میں زلزلہ

   

فیربینکس (امریکہ) 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الاسکا کے وسطی علاقہ میں زلزلہ کا جھٹکہ محسوس کیا گیا۔ زلزلہ کی شدت 3.7 ریکارڈ کی گئی اور یہ فیربینک کے جنوب میں 29 کیلو میٹر کے فاصلے پر محسوس کیا گیا تھا جو اِس علاقہ کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ مقامی وقت کے بموجب 2 بجکر 39 منٹ بجے شب زلزلے کا جھٹکہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا جھٹکہ فیربینکس، قطب شمالی، فورٹ وینڈ رائٹ، ایلسن فضائیہ کے اڈے میں محسوس ہوا۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کہیں سے بھی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے سے سڑکیں ، مکان اور عمارتوں کو زبردست نقصان پہونچا۔