الامارات گروپ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ

   

ابوظہبی : الامارات گروپ نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں پانچ فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ عمل درآمد یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ الامارات الیوم کے مطابق دنیا بھر میں افراط زر اور معاشی اخراجات بڑھ جانے کے پیش نظر الامارات گروپ نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔دبئی میں الامارات گروپ کے ملازمین ہاؤس رینٹ اور ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بھی اضافی رقم وصول کریں گے۔ بنیادی تنخواہ میں پانچ فیصد اضافہ ہوگا جبکہ ستمبر سے تعلیمی الاؤنس میں دس فیصد کا اضافہ ہوگا۔ الامارات گروپ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافہ ہرعلاقے میں معاشی اخراجات میں ہونے والے اضافے کے تناسب سے کیا جائے گا۔مقامی مارکیٹ سے تعلق رکھنے والے حالات کے پیش نظر مقررہ الاؤنس میں بھی ردوبدل ہوگا۔ الامارات گروپ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو سپیشل الاؤنس بھی دیا جائے گا۔