البانیہ میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری

   

تیرانہ: 11مئی ( یو این آئی) البانیہ میں اتوار کو پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے ۔بیرون ملک رہنے والے ووٹروں سمیت مجموعی طور پر 37 لاکھ اہل ووٹرز11 سیاسی جماعتوں اور اتحادوں کے پارلیمنٹ کے 140 ارکان کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ دیں گے ۔ ملک بھر میں 5225 سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے کھلے اور شام 7 بجے بند ہوں گے ۔ جولائی 2022 میں یورپی یونین کے ساتھ باضابطہ شمولیت کے لیے بات چیت شروع کرنے کے بعد سے البانیہ میں یہ پہلا پارلیمانی انتخابات ہے ۔