الجزائر کی سیکورٹی فورسز نے اسرائیل اور مراقش کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کی طرف سے مسلح حملے کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق ایک علیحدگی پسند گروہ کے سترہ ارکان جنہیں حکام نے MAK نامی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے، کو گرفتار کیا ہے. ان کے پاس سے اسرائیل کے ساتھ مسلسل رابطوں کی دستاویزات بی ملی ہیں اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔حکومت نے ’میاک ‘اور ایک اور گروہ پر جنگل میں تباہ کن آتشزدگی کا الزام لگایا ہے جس نے الجیریا کے کئی صوبوں کو متاثر کیا تھا ۔الجزائر نے پڑوسی ملک مراقش کے دشمنانہ اقدامات کی بنا پر سفارتی تعلقات بھی منقطع کر دیے ہیں جو کہ پچھلی دہائیوں سے کشیدہ چلے آرہے تھے.الجزائر نے مراکش پر الجزائر کی صلاحیتوں کو ختم کرنے اور اس کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اس کے لوگوں میں فساد برپا کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔