نئی دہلی : الہ آباد ہائی کورٹ نے آج الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک پرائیویٹ لمٹیڈ کو اس کی ڈاکیومنٹری فلم ’’انڈیا ہو لٹ دی فیوز؟‘‘ کو ٹیلی کاسٹ/ براڈ کاسٹ/ ریلیز کرنے سے عارضی طور پر روک دیاہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس فلم کی ریلیز کی صورت میں ہندوستان میں بدامنی پھیلنے اور برے نتائج سامنے آنے کے امکانات کے پیش نظر اس کے ٹیلی کاسٹ / براڈ کاسٹ ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ جسٹس اشونی کمار مشرا اور جسٹس آشوتوش سریواستو کی بنچ نے مرکزی حکومت اور وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مناسب اقدامات کریں کہ جب تک اس فلم کے مواد کی متعلقہ حکام کی طرف سے جانچ نہیں کی جاتی، اس فلم کو ٹیلی کاسٹ/ نشر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔