ابوجا، 27 مئی (یو این آئی)شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں 3سابق صدارتی امیدواروں سمیت درجنوں ملزمان کو انتخابی دھوکا دہی کے الزامات پر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ کاروباری خاتون سعیدہ نغزا، سابق وزیر بلقاسم سہلی اور نسبتاً غیر معروف شخصیت عبدالحکیم حمادی کو گزشتہ ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کیلئے درکار دستخط حاصل کرنے کی غرض سے رقم ادا کرنے کے الزام میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔8 مئی کو عوامی استغاثہ نے ایک مقدمے میں (جو صرف 9 دن جاری رہا) 10 سال قید اور 10لاکھ الجزائری دینار (7ہزار 600ڈالر) جرمانے کی سزا کی درخواست کی تھی۔ سابق وزیر نغزا کے 3 بیٹوں سمیت 70 دیگر افراد کو بھی 5 سے 8 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
فلوریڈا میں کشتی میں دھماکہ
متعدد زخمی
واشنگٹن، 27 مئی (یو این آئی) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک کشتی جس میں 13 افراد سوار تھے دھماکے سے پھٹنے سے متعدد لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ امریکی کوسٹ گارڈ نے منگل کو اطلاع دی۔اطلاع کے مطابق امریکی کوسٹ گارڈ ساؤتھ ایسٹ نے ایکس پر اطلاع دی ہے کہ نیو ریور ٹرائینگل،فورٹ لاڈرڈیل کے قریب پیر کو شام 5:45 بجے کے قریب ایک بحری جہاز میں دھماکہ ہوا۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوگے ہیں۔