الحاج محمد سلیم صدر نشین وقف بورڈ برقرار ‘ ہائیکورٹ کا فیصلہ

   

حیدرآباد 24 اکٹوبر ( سیاست نیوز) جناب الحاج محمد سلیم صدر نشین وقف بورڈ برقرار ہیں۔ ان کی برقراری کو ہائیکورٹ نے درست قرار دیدیا ہے ۔ واضح رہے کہ محمد سلیم کی صدر نشین وقف بورڈ کی حیثیت سے برقراری کے خلاف ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کی گئی تھی جسے جسٹس اے راج شیکھر ریڈی نے مسترد کردیا اور واضح کیا کہ صدر نشین وقف بورڈ عہدہ پر محمد سلیم کی برقراری بالکل قانونی ہے ۔