’الریاض‘ میٹرو چل پڑی: مغربی ریاض سے قصر اسٹیشن تک آزمائشی سفر

   

ریاض 30 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ‘الریاض’ کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے سے ملانے والی میٹرو ٹرین کا آزمائشی سفر شروع ہو گیا۔ اس حوالے سے مغربی الریاض سے قصر اسٹیشن تک آزمائشی سروس چلائی گئی۔ آزمائشی ٹرین چلانے والے نوجوان نے جدید ٹرین کے ’’ٹیسٹ رن‘‘ کی ایک فوٹیج بنائی جس میں میٹرو کے آزمائشی سفر سے متعلق اہم معلومات شامل ہیں۔آزمائشی سروس میں میٹرو ٹرین اور مسافروں کے تحفظ کے حوالے سے کئی اقدامات کئے گئے۔ ان میں ٹرین کی بوگیوں کی اچھی طرح دیکھ بھال، ریلوے کپتان کے ساتھ اور بغیر کپتان کے ٹریک پر ٹرین چلانے کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ سعودی عرب کی الریاض ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں بتایا گیا ہے کہ الریاض میٹرو کے لیے 42 کلومیٹر پر مشتمل پٹری بچھائی گئی ہے۔ اس کا آغاز مکہ روڈ پلیٹ فارم سے ہوتا ہے۔ اس کے بعد راستے میں آنے والے دیگر اہم اسٹیشنز میں طویق، اسٹیشن، دوق، مغربی دارالحکومت اسٹیشن، شاہراہ عائشہ بنت ابو بکر،ظہرہ البدیعہ، سلطانہ کالونی، الجرادیہ،عدالت آڈیٹوریم اسٹیشن آتے ہیں۔ اس روٹ کا آخری اسٹیشن قصر الحکم ہے۔