نیروبی۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیروبی کے ایک پاس علاقہ میں واقع ایک ہوٹل کامپلیکس پر اسلام پسندوں کے حملے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء کینیا کی پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات مسلسل دو دنوں سے ہورہے ہیں۔ سکیورٹی فورسیس نے رات بھر DusitD2 کمپاؤنڈ کی نگرانی کی جہاں 101 کیمروں پر مشتمل ہوٹل اسپا، ریستوراں اور دیگر دفاتر واقع ہیں۔ منگل کی دوپہر حملے شروع کئے گئے تھے جس کی ذمہ داری اسلام پسند گروپ الشباب نے لی ہے۔ ہوٹل میں ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکہ سے اُڑالیا جس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی اور لوگ اندھادھند ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ مختلف دفاتر کے ملازمین اپنے دفتر میں ہی رک گئے اور بچاؤ اور راحت کاری عملہ کے منتظر ہیں۔ دریں اثناء ایک پولیس عہدیدار نے بھی 15 افراد کی ہلاکت کی توثیق کی جن میں ایک امریکی شہری بھی شامل ہے۔