غزہ: حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈزنے ہفتہ کے روز غزہ کی پٹی میں زیر حراست اسرائیلی یرغمالیوں کا نیا ویڈیو جاری کردیا۔ویڈیو میں دو یرغمالیوں میں سے ایک اسرائیلی بمباری سے اپنے فرار ہونے اور اپنی نظر بندی کے دوران پیش آنے والے خراب حالات کے بارے میں بات کر رہا ہے ۔ یرغمالی اپنی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی حکومت انہیں اپنے گھروں میں واپس لائے ۔ یرغمالیوں نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی اپیل بھی کی۔ ایجنسی فرانس پریس کے لئے ویڈیو کی صحت اور تاریخ کی تصدیق کرنا ناممکن رہا۔العربیہ کے مطابق القسام کی زیر حراست دو اسرائیلی یرغمالیوں نے کہا کہ جب القسام کے جنگجو ہمیں فضا میں سانس لینے کے لئے سرنگ سے باہر لے کر گئے تو اسی جگہ اسرائیلی فوج نے بمباری کردی۔