غزہ :حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے قابض صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی جہنم پہنچ گئے۔اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینلوں کے مطابق القسام بریگیڈ نے تل ابیب پر30 راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی طرف سے فلسطینیوں کے راکٹ حملوں سے ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔غزہ میں فلسطینی مجاہدین نے اسرائیلی ریاست کے ایک صنعتی زون پرحملہ کرکے کئی عمارتوں کو تباہ کردیا ہے،اسدود شہرمیں کیے گئے حملے میں اسرائیلی آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی۔یہ حملہ شاطی پناہ گزین کیمپ سیف ہائوس پر اسرائیلی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں کے جواب میں کیا گیا۔اسرائیلی دشمن نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ کی پٹی داغے گئے 20 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں بے گناہ شہریوں پر کی جانے والی بمباری کے جواب میں فلسطینی مجاھدین نے قابض ریاست کے چپے چپے پر راکٹ داغے گئے ہیں۔القسام بریگیڈ کیراکٹ حملوں میں صہیونی ریاست کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 9 صہیونی جہنم واصل اور 566 زخمی ہوئے ہیں۔