اللو ارجن کی فلم پشپا 3 کی تیاریاں عروج پر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 15 جنوری (ایجنسیز) ساؤتھ کے سوپر اسٹار اللو ارجن، جنہوں نے فلم پشپا اور اس کے بعد پشپا 2 کے ساتھ ملک اور بین الاقوامی سطح پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور تجارتی اعتبار سے بھی کئی نئے ریکارڈز قائم کئے ہیں، اس وقت کئی بڑے پروجیکٹس ان کے جھولی میں ہیں۔ وہ ہدایت کار ایٹلی کے ساتھ ایک فلم میں کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور معروف لوکیش کنگراج کے ساتھ بھی فلم منصوبہ کا حصہ ہے۔ انہوں نے تروکرم کے ساتھ ایک فلم کے لیے بھی کام شروع کردیا ہے۔ ان پروجیکٹس کے درمیان اللو ارجن کے مداحوں کے لیے ایک اور بڑی خبر آگئی ہے۔ فلم بنانے والے اب اداکارکی پشپا سیریزکی اگلی قسط کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔پشپا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد سے شائقین اس کے سیکوئل کا انتظارکررہے ہیں۔ وہ یہ جاننے کے لیے پرجوش ہیں کہ فلم کب ریلیز ہوگی اور اللو ارجن کب اس کی شوٹنگ شروع کریں گے۔ مداحوں کے پاس پشپا 3 کے بارے میں بہت سے سوالات ہیں۔ دریں اثنا رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ پری پروڈکشن شروع ہونے والی ہے۔ تاہم، پشپا 2 کے بعد پشپا 3 جلد ہی ریلیز ہونے کا امکان نہیں ہے کیونکہ اللو ارجن کو اس سے پہلے تین فلموں کی شوٹنگ کرنی ہوگی۔ ایک نئی رپورٹ کا دعویٰ ہے کہ پشپا 3 جلد ہی پری پروڈکشن میں داخل ہوگی۔ فلم کے کہانیکی منصوبہ بندی،کہانی پر تبادلہ خیال اور دیگر اہم کاموں کے لیے فلم سازوں نے حیدرآباد میں ایک دفترکرائے پر لیا ہے۔ تاہم اس معاملے پر پشپا 3 کے بنانے والوں کی طرف سے کوئی باضابطہ تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔پشپا 3 فلم کا نام پشپا 3: دی ریمپیج رکھا گیا ہے۔ اس کی ہدایت کاری پہلی دو قسطوں کے ڈائریکٹر سوکمارکررہے ہیں۔ اگر سب کچھ منصوبہ بندی کے مطابق ہوتا ہے تو فلم 2028 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بصورت دیگر فہد فاصل بھنور سنگھ شیخاوت کے طور پر واپس آئیں گے۔