اللہ تعالیٰ صدر فرانس کا چہرہ مسخ کردے گا

,

   

پیرس : سابق یو ایف سی لائیٹ ویٹ چمپئین خبیب نورماگوموڈوف نے کہا کہ حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے تباہ ہوجائیں گے ۔ خبیب ایک پکے پرہیز گار مسلمان ہیں ۔ انہوں نے اسلام کے خلاف صدر فرانس امونیل میکروین کے ریمارکس پر تنقید کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ بہت جلد صدر فرانس کے چہرے کو مسخ کردے گا ۔ انہوں نے میکرون کے چہرہ پر جوتا اترا ہوا امیج ہی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گستاخ رسول کو بہت جلد بدترین سزاء ملے گی ۔ میکرون نے گستاخانہ کارٹون کی حمایت کی تھی اور کہا تھا کہ اسلام بحران کا شکار ہے ۔