حیدرآباد /11 جولائی ( ایجنسیز ) عالمی شہرت یافتہ سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی معنی خیز پوسٹ سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ فوٹو اینڈ شیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ایک پوسٹ ری شیر کی ہے جس میں انہوں نے اللہ کے سامنے رونے کو بہتر قرار دیا ۔ ثانیہ مرزا اکثر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر دلچسپ اسٹوریز شئیر کرتی رہتی ہے ۔ اس بار ثانیہ مرزا ایک حیرت انگیز اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جائے نماز پر اللہ کے سامنے رونا انسانوں کے سامنے رونے سے کروڑہا بہتر ہے ۔ واضح رہے کہ ثانیہ کی انسٹاگرام پر شئیر کردہ اسٹوری اکثر ہی وائل ہوتی ہے اور صارفین کیلئے موضوع بنی رہتی ہے ۔ ٹینیس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنے افراد خاندان کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے ۔ انہوں نے اس خوبصورت سفر کی چند تصاویر و ویڈیوز بھی انسٹاگرام پر شئیر کی تھی ۔ ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ صرف یہ کہوں گی کہ یہ زندگی بھر کا یادگار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا ۔ یہ میرے لئے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی ، الحمد للہ سبحان اللہ ۔