دیوبند: کرونا وائرس کے بارے میں مولانا سید ارشد مدنی صاحب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک عذاب الہی ہے، عذاب الہی اور اور اللہ کے غصہ سے نجات پانے کےلیے مذہبی اعتبار سے یہ کہتے ہیں کہ صدقہ سب بڑی چیز ہے جو اللہ کے غصہ کو ٹھنڈا کرتی ہے۔
مولانا نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ صدقہ اللہ کے غصہ کو ٹھنڈا کرتا ہے، اسی لئے میں کہتا ہوں جن کو اللہ تعالی نے کہا نے پینے کی سہولت عطا کی ہے انہیں چاہیے کہ وہ اپنے اس پاس کے لوگوں کا خیال رکھیں چاہے انکا مذہب جو بھی ہو۔
مولانا نے مزید کہا کہ غریب لوگوں کی بلاتفریق مذہب وملت مدد کی جاۓ، اللہ نے ہم کو جتنی استطاعت دی ہے ہم بھرپور مدد کریں، اس میں کوئی دریغ نہیں کرنا چاہیے، مجھے توقع ہے کہ ہمارے اس عمل سے اللہ کا غصہ ٹھنڈا ہوجاۓ گا جو ہمارے گناہوں کے بدولت ایا ہے، اور ہم سب کی مشکلات آسان ہوگی۔