الند تعلقہ میں پانی کی سربراہی کا ناقص انتظام کانگریس قائد بی آر پاٹل کا الزام

   

گلبرگہ۔/11مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گلبرگہ قائد کانگریس و سابق رکن اسمبلی الند ضلع گلبرگہ مسٹر بی آر پاٹل نے الزام عائد کیا ہے کہ الند تعلقہ میں پانی کی سربراہی کے لئے جل جیون مشن کی جانب سے کئے گئے کام ناقص نوعیت کے ہیں اور کم درجہ کے ہیں ۔جمعہ کے دن ایک صحافتی کانفرینس سے خطاب کرتے ہوئے حکوت نے جل جیون مشن کے تحت 4مرحلوں میں مذکورہ بالا کاموں کی تکمیل کے لئے ٹینڈرس طلب کئے تھے اور ان کاموں کے لئے 160کروڑ روپئے مختص کئے تھے ۔ گتہ دران نے پائیپ لائینیں بچھانے کے بعد گڑھوں کی بھرتی نہیں کی تھی جس کے سبب عام عوام کو آمد و رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔سڑکیں تباہ ہوگئی ہیں اس کے علاوہ گتہ داران نے کم درجہ کے پائیپس ، ٹیاپس اور میٹرس استعمال کئے ہیں ۔ مسٹر پاٹل نے کہا کہ انھوں نے اس ضمن میں دیہی ترقیات، پنچایت راج و دیہی سربراہی کے محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلقہ الند میںبچھائے گئے پائیپس، ٹیاپس اور دیگر مذکورہ بالا کاموںکی جانچ کے لئے ایک خصوصی عہدہ دار مقرر کیا جائے ۔