حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) الوال اور کیسرا پولیس حدود میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی ۔ الوال پولیس کے مطابق 18 سالہ ہرشیتا جو انٹر سال دوم میں طالبہ تھی انجایا نگر الوال کے ساکن اشوک کی بیٹی تھی ۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکی انٹر سال دوم میں زیر تعلیم تھی ۔ اور اس لڑکی پر تعلیم کا دباؤ تھا لڑکی تعلیمی دباؤ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی مانیا جو ناگارم کیسرا علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیٹی تھی ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ اس لڑکی نے آج خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔