حیدرآباد۔/6اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ الوال میں سرقہ کی ایک سنگین واردات پیش آئی جس میں سارقین نے الیکٹریکل شاپ میں قفل شکنی کے ذریعہ 7 لاکھ مالیتی الیکٹریکل وائر کا سرقہ کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ الوال کے علاقہ منجیرا نگر کالونی میں واقع مہا لکشمی الیکٹریکل شاپ میں رات دیر گئے سارقین نے قیمتی الیکٹریکل وائر کا سرقہ کرلیا۔ واردات انجام دینے کے دوران سارقین نے الیکٹریکل شاپ کے سی سی ٹی وی کی ہارڈ ڈسک کا بھی سرقہ کرلیا۔ منگل کی صبح دکان کھولنے کیلئے آنے پر اس کے مالک شیرا رام کو اس بات کا علم ہوا اور فوری الوال پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کی ایک ٹیم نے وہاں پہنچ کر معائنہ کیا اورمقدمہ درج کرلیا۔ب