الکا لامبا کی کانگریس میں واپسی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔12 اکتوبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) گزشتہ اسمبلی انتخابات میں دہلی کی چاندنی چوک سے عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر اسمبلی پہنچنے والی الکا لامبا ہفتہ کو کانگریس میں واپس آگئیں۔کانگریس کے پارٹی معاملات کے دہلی کے انچارج پی سی چاکو کی موجودگی میں لامبا نے پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس کی طلبا یونین کی تنظیم (این ایس یو آئی) سے سیاست شروع کرنے والی لامبا 2015 ء میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئیں اور چاندنی چوک سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں تھی۔لامبا نے ٹویٹ کرکے کانگریس میں شامل ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہآج کانگریس ہیڈکوارٹر 24 اکبر روڈ پر پہنچ کر پی سی چاکو، ضلع چاندنی چوک صدر عثمان ، ضلع آدرش نگر صدر جندل جي اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔