لکھنو: الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کو سابق وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو کے خلاف گوتم بدھ نگر کی عدالت میں فوجداری معاملے کی سماعت پر روک لگا دی۔ اکھلیش یادو پر 2022 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق اور کوویڈ قواعد کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔ ان کے خلاف گریٹر نوئیڈا کے دادری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔اکھلیش یادو کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس راجبیر سنگھ نے ریاستی حکومت کے وکیل سے جواب داخل کرنے کو کہا اور سماعت کی اگلی تاریخ 21 جنوری 2024 مقرر کی۔