الہ آباد ہائی کورٹ نے یوپی حکومت کی سرزنش کی،کہا:ڈاکٹر کفیل 4 سال سے معطل کیوں؟

   

معطل ڈاکٹر کفیل احمد خان نے اب گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بچوں کی موت کے سلسلے میں الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے اپنی معطلی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ ان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے بھی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا اور سرزنش کی کہ ڈاکٹر کفیل کو چار سال تک معطلی میں کیوں رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ عدالت نے پوچھا کہ ایسا کیا ہوا کہ اب تک محکمانہ کارروائی مکمل نہیں ہو سکی۔جسٹس یشونت ورما کی سنگل بنچ نے اب اس معاملے میں ریاستی حکومت سے 5 اگست تک جواب مانگا ہے۔