صحافی پر حملہ کرنے والے منڈل پریشد صدرنشین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
میدک /21 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میدک کے منڈل الہ درگ کے روزنامہ ساکشی کے رپورٹر مسٹر ویریندر پر منڈل پریشد الہ درگ کے صدرنشین مسٹر انیل کمار ریڈی کی جانب سے حملہ کرنے کے واقعہ کو لے کر ضلع میدک کے ورکنگ جرنلسٹ نمائندوں کی جانب سے الہ درگ میں ایک احتجاجی ریالی منظم کی گئی۔ صدر ضلع ورکنگ جرنلسٹ یونین مسٹر ایس شنکر دیال چاری کی قیادت میں انجام دئے گئے اس احتجاج میں تمام صحافی سیاہ بیاچس لگائے ہوئے جو الہ درگ ہائی وے پر کچھ دیر کیلئے راستہ روکو پروگرام منظم کئے ۔ بعد ازاں تحصیلدار ستیش کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے صدرنشین منڈل پریشد انیل ریڈی کو عہدے سے برطرف کرنے اور رپورٹر ویریندر کے خلاف بنائے گئے کیس کو واپس لینے کا بھی مطالبہ کیا ۔ احتجاجی صحافیوں نے انیل کمار ریڈی کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ۔ اس احتجاج میں ضلع میدک کے روزنامہ ساکشی انچارج مسٹر سلیم الکٹرانک میڈیا کے صدر ضلع مسٹر ناگراج جنرل سکریٹری ضلع یونین آف ورکنگ جرنلسٹ مسٹر سنتوش کمار کے علاوہ سینئیر صحافی مسرز کے سرینواس ریڈی ، ایم سرینواس ، بی اشوک ، دیو راج ، بھومیا جوگی پیٹ ، ملیشم رامائم پیٹ ، ڈی جی سرینواس شنکر گوڑ ، ریگوڑ ، موہن راج ، ناگیش ، محمد علیم الدین ، بھکشاپتی ، شنکر گوڑ ، آنند کمار کے علاوہ کئی صحافی موجود تھے ۔ صحافی قائدین نے کہا کہ حلقہ اسمبلی اندول کے رکن اسمبلی کرانتی کرن بھی جو ایک صحافی رہ چکے ہیں ان کے اسمبلی حلقہ میں صحافی پر حملہ کے باعث انہوں نے کہا کہ اگر انیل کمار ریڈی کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو صحافیوں کی جانب سے ضلع سطح اور ریاستی سطح پر بھی احتجاج کیا جائے گا ۔