پشاور: حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آرمی چیف عمران خان نے نہیں وزیراعظم کو بنانا ہے، عمران خان کال دیتا رہے کچھ نہیں ہونے والا، الیکشن اور آرمی چیف کی تقرری ہماری مرضی سے ہوگی۔ پاکستای میڈیا کے مطابق پشاور میں اپنی پارٹی جمعیت علماء اسلام ف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے اپنے ملک میں نوجوانوں کو گمراہ کیا اور اب بیرون ملک والوں کو بے راہ کیا جا رہا ہے، جو عدالت جرنیل، بیوروکریٹ اورالیکشن کمیشن اس کا ساتھ دے وہ ٹھیک باقی غلط فوج اس کا ساتھ چھوڑ دے تووہ مجرم کہلاتی ہے،عدالت اس کے خلاف فیصلہ دے تو غلط اورالیکشن کمیشن خلاف فیصلہ دے تووہ بھی غلط ہے، انہونے کہا کہا کہ ٹی وی بند ہوچکا اب یہ ڈرامہ مزید نہیں چلے گا۔