نظام آ باد۔ 6 مئی ( ای میل ) میناریٹی رائٹس اینڈ پروٹیکشن فرنٹ کے قائدین خواجہ معین الدین، جناب احمد بخاری نے ایسے ملازمین سرکار اور ٹیچرس جن کو 13 مئی کو منعقد ہو نے والے لوک سبھا الیکشن کی ڈیوٹی کے لیے منتخب کیا گیا ہے ان سے پر زور اپیل کی ہیکہ وہ اپنا ووٹ بیالٹ کے ذریعہ ضرور ڈالیں۔ ملک کے روشن مستقبل اور جمہوریت کی بقا اور مستحکم کے لیے ووٹ ڈالنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ خواجہ معین الدین اور احمد بخاری نے گر می کی شدت کے پیش نظر صبح کے اوقات میں خصوصاً خواتین ملازمین سرکار اور ٹیچرس سے خواہش کی ہیکہ وہ ووٹ دیں۔ مرزاحسن بیگ ہیڈ ماسٹر منڈل پریشد اپر پرائمری اسکول اردو میڈیم جانکم پیٹ منڈل ایڑ پلی جو کہ ریاست تلنگانہ کے مسلم ٹیچرس کا واٹس اپ گروپ’’ ٹیچرس گپ شپ‘‘ مرد و خواتین کا ریاستی سطح کا مقبول و عام گروپ ہے۔ اس گروپ کے اڈمین ہیں۔انھوں نے بھی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے بعد خو شی و مسرت کا اظہار کیا ہے۔
