الیکشن کمشنر ارون گوئل کی تقرری کو سپریم کورٹ میں چیلنج، آج سماعت

   

نئی دہلی: الیکشن کمشنر ارون گوئل کی تقرری کو سپریم کورٹ میں پی آئی ایل داخل کرکے چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں گوئل کی الیکشن کمشنر آف انڈیا کے طور پر تقرری کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ پیر کو اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری من مانی ہے اور یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ادارہ جاتی سالمیت اور آزادی کے ساتھ ساتھ برابری کے حق کی بھی خلاف ورزی کرتی ہے۔