الیکشن کمشنروں کی تقرری پر سپریم کورٹ میں عرضی

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کرکے الیکشن کمیشن کے دو کمشنروں کی تقرری دسمبر 2023 میں نافذ العمل نئے قانونی التزامات کے بجائے ’انوپ برنوال‘ معاملے میں آئینی بنچ کی ہدایت کے مطابق کرنے کی ہدایت دینے کی گزارش کی گئی ہے ۔کانگریس کی جیا ٹھاکر کی طرف سے دائر درخواست میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر دسمبر 2023 میں نافذ نئے قانون کے التزامات کے مطابق دو الیکشن کمشنروں کی تقرری نہ کرنے کی مرکزی حکومت کو ہدایت دینے کی اپیل کی گئی ہے ۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیا قانون آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے اصولوں کے خلاف ہے ۔ اس کے علاوہ یہ ‘انوپ برنوال بمقابلہ یونین آف انڈیا’ معاملے میں سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کے خلاف ہے ۔