حیدرآباد۔/21 جون، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنرس دھرمیندر شرما، نتیش کمار ویاس اور ڈپٹی الیکشن کمشنر آر کے گپتا تین روزہ دورہ پر آج شام حیدرآباد پہنچے۔ چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے استقبال کیا۔ الیکشن کمیشن کی ٹیم کل 22 جون سے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی جانچ کا کام شروع ہوچکا ہے۔ حیدرآباد آمد کے بعد الیکشن کمیشن کی ٹیم نے چیف الیکٹورل آفیسر اور دیگر عہدیداروں سے ابتدائی مشاورت کی ہے۔ر