لکھنو : 20اگست ( یو این آئی) ووٹوں کی چوری کے حوالے سے اپوزیشن، الیکشن کمیشن اور مرکز کی بی جے پی حکومت کے خلا ف لگاتار حملہ آور ہے ۔ اس درمیان اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت، الیکشن کمیشن اور مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت وہ ‘انتخابی تین تگاڑا ہے جس نے سارا کام بگاڑا’ ہے ۔ اور ملک کے جمہوریت پر ڈالہ ڈالا ہے ۔ اب عوام ان تینوں کی عدالت لگائیں گے ۔ایس پی کے قومی صدر نے چہارشنبہ کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ جس طرح سے کاس گنج، بارہ بنکی اور جونپور کے ضلع مجسٹریٹ ہمارے حلف نامہ پر سرگرم ہوئے ہیں، اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ حلف نامہ وصول نہ کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کا بیان جھوٹا نکلا۔ انہوں نے کہا کہ اب ضلع مجسٹریٹ سطحی جوابات دے کر فارملٹی پوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ان ضلع مجسٹریٹس کے ملوث ہونے کی تحقیقات ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا ڈی ایم سے سوال ہے کہ اتنے سالوں بعد انہوں نے جواب کیوں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاس گنج، بارہ بنکی، جونپور کے ڈی ایم جس طرح ہمارے 18000 حلف ناموں کو لے کر اچانک بہت متحرک ہو گئے ہیں۔