نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اتوار کو الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن پارٹی کے انتخابی گیت پر پابندی لگا کر بی جے پی کا سیاسی ہتھیار بن گیا ہے ۔سینئر لیڈر آتشی نے آج کہا کہ الیکشن کمیشن نے عآپ کے انتخابی گیت جیل کا جواب ووٹ سے دیں گے پر پابندی لگا دی ہے جو بی جے پی کا سیاسی ہتھیار بن گیا ہے ۔ آمرانہ حکومتوں میں ہی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے سے روکا جاتا ہے ۔ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی اروند کجریوال اور عام آدمی پارٹی سے ڈرتے ہیں، انہوں نے یہ ثبوت ملک کے سامنے رکھ دیا ہے ۔آتشی نے کہا کہ یہ سب صرف ایک آمرانہ حکومت میں ہوتا ہے جہاں اپوزیشن لیڈروں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔