نئی دہلی 25 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے دوران رائے دہندوں کو دینے کی غرض سے غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی نقد رقم اور دوسری اشیا کی نگرانی اور انہیں روکنے کیلئے خصوصی اخراجات مبصرین کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ملک بھر میں اب تک 120 حلقوں کی نشاندہی کرلی گئی ہے جو اخراجات کے معاملہ میں حساس قرار پائی ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ الیکشن کمیشن نے گدشتہ ہفتے دو ریٹائرڈ آئی آر ایس عہدیداروں کو خصوصی مبصرین برائے مہاراشٹرا اور ٹاملناڈو مقرر کیا تھا ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایسے مبصرین کا تقرر کیا جارہا ہے ۔
