الیکشن کمیشن نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو معطل کردیا

   

حیدرآباد : /3 ڈسمبر (سیاست نیوز) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار کو معطل کردیا ہے ۔ ووٹنگ کی گنتی کے دوران ڈی جی پی نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی تھی اور گلدستہ حوالے کیا تھا ۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی جی پی کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی ایڈیشنل ڈی جی پیز سندیپ کمار جین ، مہیش بھگوت کو نوٹس جاری کی گئی ہے ۔